ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں 7576 پوزیٹیو معاملات ،97؍اموات، 7406 ڈسچارج

کرناٹک میں 7576 پوزیٹیو معاملات ،97؍اموات، 7406 ڈسچارج

Wed, 16 Sep 2020 11:37:57    S.O. News Service

بنگلورو،16؍ستمبر(ایس او نیوز)ریاست کرناٹک میں کوروناوائر س کاخوفناک پھیلاؤ رکنے اورتھمنے کا نام نہیں لے رہاہے،ہرگزرتے دن کے ساتھ کوروناوائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتاجارہاہے ریاست میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران کورونا متاثرین کی تعدادمیں اضافہ دیکھاجارہاہے۔ریاست میں آج ایک ہی دن کوروناوائرس کے پازیٹیوکیسوں کی تعداد7,576ریکارڈکی گئی ہے۔

ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ جانکاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق بروزپیر شام 5بجے سے بروزمنگل شام 5بجے تک 7,576نئے کوروناکیس سامنے آئے،اس کے ساتھ ہی ریاست میں کوروناسے متاثرہونے والوں کی تعدادبڑھ کر4,75,265ہوگئی ہے۔آج راجدھانی بنگلور میں ایک ہی دن 3,084معاملات پیش آئے،متاثرین کی تعدادبڑھ کر1,76,712ہوگئی ہے۔آج شہر میں کوروناسے 41افرادجاں بحق ہوگئے،اس طرح کوروناسے مرنے والوں کی تعدادبڑھ کر2514ہوگئی ہے،آج ایک ہی دن 3889مریض ڈسچارج ہوئے ہیں،اس طرح اب تک 1,34,516مریض کوروناسے شفایاب ہوئے ہیں،شہرمیں کوروناکے فعال اورایکٹیوکیسوں کی تعداد39,681 ہے۔

آج جن اضلاع میں کورناوائر س کے پازیٹیومعاملے سامنے آئے ان کی تفصیل اس طرح ہے۔ بنگلورمیں 3,084،بلاری میں 54، بیلگاوی میں 249،بنگلوردیہی ضلع میں 143، بیدرمیں 50، چامراج نگرمیں 38، چکبالاپورمیں 150،باگل کوٹ میں 0، چکمگلورمیں 262، چترادرگہ میں 127، دکشن کنڑامیں 316، داونگرے میں 405، دھارواڑمیں 56، گدگ میں 39، ہاسن میں 291، ہاویری میں 180، کلبرگی میں 144، کوڈاگومیں 72، کولارمیں 69، کوپل میں 103، منڈیامیں 200، میسورمیں 312، رائچورمیں 160، رام نگر میں 78،شیموگہ میں 368، ٹمکورمیں 223، اڈپی میں 1، اترکنڑامیں 195، وجئے پورمیں 331اوریادگیرمیں 76سمیت ریاست بھرکے 7,576افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

آج ریاست میں کوروناوائرس سے علاج کے دوران97مریض فوت ہوگئے،اس سے ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعدادبڑھ کر7,481ہوگئی ہے،جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 3,69,229 افرادصحت یاب ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں سے ڈسچارج بھی کردیاگیاہے،آج ایک ہی دن 7,406مریض ڈسچارج ہوئے ہیں۔ فی الحال ریاست میں ایکٹیواورفعال کیسوں کی تعداد 98,536 ہے۔ جبکہ 795مریض آئی سی یومیں زیرعلاج ہیں۔صحت یاب ہونے والوں کی شرح آج 77.36فیصدپرپہنچ گئی ہے جواتوارکو76.82فیصدتھی۔


Share: